آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکراگئے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں اس کی اجازت کے بغیر مقررہ بحری راستے سے گزرنے والے 3 آئل ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ صبح سے اب تک تین ایسے آئل ٹینکرز دھماکوں کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے جو ایران کی جانب سے غیر مجاز قرار دیے گئے بحری راستے سے گزر رہے تھے۔پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جہازوں میں آگ ان راستوں میں موجود سمندری بارودی سرنگوں کے ٹکرانے سے لگی تھی۔ متاثرہ جہاز آبنائے ہرمز میں غیر قانونی بحری راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ایرانی حکام نے تاحال متاثرہ آئل ٹینکرز کے نام، ان کی ملکیت اور قومی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ جہازوں کے عملے اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق بھی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ایران نے جہازوں کی نقل و حرکت کے لیے اپنے منظور شدہ راستوں پر عمل درآمد پر زور دیا ہے، جبکہ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کر رکھی ہےواضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل کی بڑی مقدار منتقل کی جاتی ہے۔ اس آبی راستے میں کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل اور تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *