پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد، اُنہوں نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ گورنر سردار سلیم حیدر نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے میجر عدنان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ شہید میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں کا انتہائی جوانمردی سے مقابلہ کیا، پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید میجر عدنان اسلم کے خاندان کا حوصلہ قابل رشک ہے، شہید کے سارے خاندان کو سیلوٹ کرتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ شہید میجر عدنان اسلم نے دوست کو بچاتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی جسے جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنا اعزاز کی بات ہے۔ بعد ازاں گورنر سردار سلیم حیدر خان کی کیپٹن تیمور حسن شہید کے آمد، اُنہوں نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر پنجاب نے کیپٹن تیمور حسن شہید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، کہا کہ آج ہم شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں، شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ آخر میں انہوں نے کہاکہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…
پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…