پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔ ان کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ولی عہد عبدالحسین بن عبداللہ دوئم بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو سمیت علاقائی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوئم کو پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔شاہ عبداللہ دوئم نے خطے میں امن واستحکام کیلیے پاکستانی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور دفاعی شعبہ میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنرل ہیڈ کوارٹرز بھی گئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ان کی اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے بھی ملاقات ہوئی.جس میں خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم اور دونوں ممالک کی افواج کے تاریخی اور گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے علاقائی امن کیلیے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ…