اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری شہدا، حریت رہنماؤں، اسیران اور مظلوم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےیوم سیاہ کشمیرپراپنے بیان میں کہاکہ کشمیری شہدا،حریت رہنماؤں اور قیادت نے بھارتی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا،ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ 27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر کے تاریخ کا سیاہ ترین باب رقم کیا،بھارتی افواج نے 1947 سے اب تک مقبوضہ وادی کو ظلم، جبر اور ریاستی دہشت گردی کا عقوبت خانہ بنا دیا ہے،پیلٹ گنز، جبری گمشدگیاں،ماورائے عدالت قتل اور خواتین کی تذلیل بھارتی مظالم کا لرزہ خیز مکروہ چہرہ ہے ۔ محسن نقوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان آزادی کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کر چکے ہیں مگر جذبہ حریت ماند نہیں پڑا،میڈیا بلیک آؤٹ، انٹرنیٹ بندش اور فوجی محاصرے نے وادی کو قید خانے میں بدل دیا ہے جہاں ہر آواز دبائی جا رہی ہے،عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم پر بارہا آواز اٹھا چکی ہیں مگر دنیا کی خاموشی ابھی تک برقرار ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر دنیا کی خاموشی بے حسی کے ساتھ انصاف کے عالمی نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے،اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی واضح ہیں کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے،بھارت نے ان قراردادوں کو پامال کر کے نہ صرف عالمی قانون بلکہ انسانیت کی حرمت کو بھی مجروح کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ یہ صرف جملہ نہیں، ہمارے قومی تشخص کی علامت ہے،مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر عالمی فورم پر پوری قوت سے جاری رکھے گا ،ہم عہد دہراتے ہیں کہ ظلم کے خلاف یہ جدوجہد پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

7 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

7 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

8 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

8 hours ago