پاکستان نیوز پوائنٹ
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی افواج کا سری نگر پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی، بھارت کی 5 اگست 2019 کی کارروائیاں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر اجتماعی سزائیں، املاک کی تباہی اور فوجی محاصرہ ناقابلِ قبول ہیں، عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے، کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا تاریک دن یاد دلاتا ہے، 78 سال قبل بھارت نے اپنی افواج سری نگر بھیج کر قبضہ کیا، بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو پامال کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت ہے، کشمیر کے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، 24 کروڑ پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…