اردو نیوز اپڈیٹس

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سالِ نو کا جشن آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا بھر میں سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا جشن جاری ہے، پاکستان سمیت کئی ممالک آج نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے لیے تیار ہیں۔دنیا کے مختلف خطوں میں وقت کے فرق کے باعث سال 2026 کا آغاز الگ الگ اوقات میں ہوگا، جس کے باعث دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کرنے والے ممالک ہمیشہ دلچسپی کا مرکز رہتے ہیں۔دنیا میں سب سے پہلے سال 2026 کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک ’کریباتی‘ سے ہوا۔ کریباتی کے مشرقی حصے میں واقع کیریٹی ماٹی یا کرسمس آئی لینڈ وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق یہاں دوپہر تین بجے سال 2026 شروع ہوا، جبکہ اس وقت جزیرے پر رات کے بارہ بج رہے تھے۔ اسی وجہ سے کریباتی کو دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان کہا جاتا ہے۔کریباتی کے بعد نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ہوا اور آکلینڈ شہر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شام چھ بجے (پاکستانی وقت) کے مطابق آسٹریلیا میں سڈنی سمیت مختلف شہروں میں سال 2026 کے استقبال کے لیے بڑے پیمانے پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر روایتی رسومات اور تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سال نو کا آغاز نسبتاً بعد میں ہوتا ہے، جبکہ امریکا میں سب سے آخر میں نئے سال کی آمد ہوتی ہے۔امریکا کے شہر نیویارک میں سال نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں ٹائمز اسکوائر میں مشہور کرسٹل بال نصب کر دی گئی ہے اور اس کی آزمائش بھی کی جا چکی ہے۔ہر سال کی طرح اس موقع پر لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ اس منظر کو ٹیلی وژن اور آن لائن ذرائع سے دیکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق دنیا میں نئے سال کے آغاز کا یہ فرق عالمی ٹائم زون سسٹم کا نتیجہ ہے. جس کے تحت زمین کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اسی نظام کے باعث کچھ ممالک میں نیا سال شروع ہو چکا ہوتا ہے جبکہ کچھ خطوں میں ابھی پرانا سال جاری ہوتا ہے۔ اس طرح دنیا ایک ہی دن میں مختلف اوقات پر نئے سال میں داخل ہوتی ہے اور ہر ملک اپنے انداز اور ثقافت کے مطابق اس کا استقبال کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

16 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

16 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

16 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

16 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

17 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

17 hours ago