اردو نیوز اپڈیٹس

آن لائن محبت نے برازیلین شخص کو کنگال کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
برازیل میں ایک شخص آن لائن محبت کے چکر میں اپنا تمام سامان فروخت کرکے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر دور جا پہنچا، لیکن وہاں پہنچ کر اسے معلوم ہوا کہ جس خاتون سے ملنے کی امید لے کر وہ گھر سے نکلا تھا، وہ حقیقت میں موجود ہی نہیںغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ مزدور ایڈیمار روچا مارٹنز نے 2020 میں سوشل میڈیا پر جیسیکا اولیویرا نامی خاتون کا اکاؤنٹ دیکھا تھا،اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں خاتون خود کو ایک فارم میں رہنے والی ظاہر کرتی تھی اور زندگی گزارنے کے لیے ایک ساتھی کی تلاش میں نظر آتی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق والدہ کی وفات کے بعد تنہائی کا شکار مارٹنز اس خاتون سے متاثر ہوگئے اور ان کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کے خواب دیکھنے لگے۔اسی امید میں انہوں نے 9 اکتوبر کو اپنا سامان فروخت کیا اور بس کے ذریعے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کا سفر کرکے بیلو ہوریزونٹے پہنچ گئے، تاہم منزل پر پہنچنے کے بعد جب وہ خاتون کو تلاش کرنے میں ناکام رہے تو ان پر انکشاف ہوا کہ جیسیکا اولیویرا دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا ایک فرضی کردار ہے۔اکاؤنٹ چلانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ کردار صرف سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے بنایا تھا اور مارٹنز کو ملاقات کی دعوت نہیں دی تھی،صورتحال اس وقت مزید مشکل ہوگئی جب مارٹنز کے پاس گھر واپس جانے کے لیے بھی پیسے نہیں بچے، مقامی حکام نے ان کی مدد کرتے ہوئے واپسی کے لیے بس کا ٹکٹ فراہم کیا، یہ واقعہ سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ فرضی کرداروں اور آن لائن تعلقات میں حقیقت کی تصدیق کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے۔ ایرانی…

1 hour ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات ہوئی،ملاقات میں شنگھائی…

1 hour ago

ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھانا ناگزیر ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ ملک میں…

1 hour ago

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب و داخلی سلامتی…

1 hour ago

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

1 hour ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم…

1 hour ago