پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل کے شمالی علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے پہلے راہگیروں کو ٹکر ماری. پھر ڈرائیور ہاتھ میں چاقو لے کر نکلا اور اندھا دھند لوگوں پر پہ در پہ وار کیے۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے ایک 68 سالہ خاتون گر کر پہیے تلے کچلی گئیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔اسی طرح چاقو لگنے سے 19 سالہ لڑکی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ اسے بس اسٹاپ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔اسی حملے میں کم از کم دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تعاقب کے بعد حملہ آور کو گرفتاری دینے کا کہا لیکن اس نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔پولیس نے مزید بتایا کہ اپنے دفاع میں اہلکاروں نے حملہ آور پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور کا تعلق شمالی مغربی کنارے کے شہر قباطیہ سے ہو سکتا ہے جو جنین کے قریب واقع ہے۔اسرائیلی حکام اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آیا حملہ آور فلسطینی تھا اور کیا اس حملے کے پیچھے دہشت گردی کا واضح محرک موجود تھا۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی سرزمین پر یہودیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے .جسے مبینہ طور پر اسرائیلی بمباری کا ردعمل کہا جا رہا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کی مسلح…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کھنڈرات پچھلی حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ میں پراپرٹی اونر شپ ایکٹ کے تحت کی گئی کارروائیوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہریوں کے پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے…