اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل نے بڑے فضائی حملے میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل نے بڑے فضائی حملے میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔فلسطینی حکام نے عرب میڈیا کو جنگ بندی کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق جنگ بندی کی بحالی میں مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی غزہ پر شدید فضائی حملے کیے گئے جن میں 42 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کل صبح سے اب تک 45 افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے مبینہ اہداف پر 120 راکٹ داغے لیکن اس کارروائی میں عام شہریوں، بے گھر افراد کے خیموں اور نصیرات کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ خاص طور پر خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا۔حماس نے اسرائیل کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ حملے اس کے اہلکاروں کے خلاف کئے گئے اور کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے تراش رہا ہے۔فلسطینی حکام کے مطابق 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 98 تک پہنچ چکی ہے حالانکہ اس تاریخ کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد قابض فوج نے اعلان کیا کہ اب غزہ میں دوبارہ جنگ بندی نافذ کر دی گئی ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

57 minutes ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

1 hour ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

1 hour ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

1 hour ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

1 hour ago