اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل کی سٹار لنک صارفین کی جاسوسی کا انکشاف سائبر سکیورٹیم محققین کا دعوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپیس ایکس کمپنی کی سروسسٹار لنک” کو ایک نئے نوعیت کے سکیورٹی چیلنج کا سامنا ہے۔ سائبر سکیورٹی کے محققین نے ایک اسرائیلی اشتہاری ٹیکنالوجی کمپنی کی وسیع سرگرمیوں کا انکشاف کیا ہے، جن کا ہدف 100 سے زائد ممالک میں اس سروس کے صارفین ہیں۔اس سلسلے میں چھ با خبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈیجیٹل سکیورٹی کی ایک کمپنی کے ماہرین نے حال ہی میں دریافت کیا کہ ایک اسرائیلی اشتہاری ٹیکنالوجی کمپنی سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی سروس سٹار لنک کے صارفین کو بڑے پیمانے پر ہدف بنا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس کا ممکنہ مقصد ان کی جاسوسی کرنا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹوکیو میں قائم سائبر سکیورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو کے ذیلی اداریٹرینڈ اے آئی” کے محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسرائیلی کمپنی ڈسکور ٹیک سٹار لنک کے صارفین کو دکھائے جانے والے ڈیجیٹل اشتہارات کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ غالب امکان ہے کہ ان اشتہارات کو صارفین کے جغرافیائی مقامات کا تعین کرنے یا دوسرے طریقوں سے ان کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔محققین نے اپنے نتائج کے لیے ٹرینڈ اے آئی کے ٹیلی میٹری ڈیٹا جمع کرنے والے نظام میں موجود ڈیجیٹل اشتہارات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ ڈسکور ٹیک دنیا بھر میں سٹار لنک کے صارفین کو ہدف بنانے والے اشتہارات کی سب سے بڑی بولی دہندگان میں شامل ہو گئی ہے۔ کمپنی 100 سے زائد ممالک میں سٹار لنک نیٹ ورک پر منتقل ہونے والے ڈیٹا سے متعلق اشتہارات کے لیے سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی تھی۔ ان ممالک میں کئی ایسے ملک بھی شامل ہیں جہاں سٹار لنک سروس پر پابندی عائد ہے یا اس کے استعمال کو محدود کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بولی لگانے کی اصطلاح سے مراد اشتہارات کی خریداری کا وہ پیچیدہ نیلامی کا نظام ہے جس کے ذریعے مشتہرین صارفین کے برازرز اور ایپلی کیشنز میں اشتہارات دکھانے کے لیے جگہ حاصل کرتے ہیں۔اس سلسلے میں ٹرینڈ اے آئی نے رواں ماہ کے وسط میں سٹار لنک کے صارفین کو ہدف بنانے کے معاملے پر ایک رپورٹ جاری کی تھی، تاہم اس میں ڈسکور ٹیک کا نام نہیں لیا گیا تھا۔ رپورٹ میں ذمہ دار فریق کو اشتہاری ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والا ایک ادارہ قرار دیا گیا اور اسے شیڈو ارتھ 79 کا نام دیا گیا۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ شیڈو ارتھ 79 وہ خفیہ نام ہے جسے ٹرینڈ اے آئی، ڈسکور ٹیک کے لیے استعمال کرتی ہے۔دوسری جانب اسپیس ایکس کمپنی نے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ ڈسکور ٹیک اور اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بھی گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ٹرینڈ اے آئی نے اپنی رپورٹ میں شیڈو ارتھ 79 کا نام واضح طور پر نہ بتانے کی وجوہات سے متعلق سوالات کا براہ راست جواب بھی نہیں دیا۔ تاہم کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ذمہ دار فریق کی شناخت کے لیے اس کا طریقہ کار غلطیوں کے امکانات کم کرنے اور تشہیر سے متاثر ہو کر لگائے جانے والے لیبلز یا غیر مستحکم ناموں سے شناخت کیے جانے والے عناصر سے بچنے کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایسے نام دفاعی ماہرین کو گمراہ کر سکتے ہیں، خطرات کی ترجیحات کی درجہ بندی کو مسخ کر سکتے ہیں اور نا مناسب جوابی اقدامات کا باعث بن سکتے ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم بچے اور اس کے بہن بھائیوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا لی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈھابے پر کام کرنے والے یتیم…

3 hours ago

صوبے میں کسانوں کو ایک کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لیے ’پنجاب کسان بینک‘ قائم…

3 hours ago

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف…

3 hours ago

روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر پوتن اور پزشکیان کی اہم ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ گیس برآمد کرنے والے ممالک کے آٹھویں فورم پر روسی دارالحکومت ماسکو…

3 hours ago