پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ کا شکار، پٹریاں ٹوٹنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریلوے ٹریک بحالی کا سلسلہ تا حال جاری ہے ریلوے عملہ کے مطابق کرین کی مدد سے بوگیوں کو سیدھا کرنے کا عمل جاری ہے، عارضی ٹریک بنا کر بوگیوں کو منتقل کیا جائے گا، ٹرین کی متعدد بوگیاں تاحال ٹریک پر موجود ہیں، ٹریک کی مکمل بحالی کے لئے 10 سے 12گھنٹے درکار ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد جانےوالی ٹرین کو حادثہ کا شکار ہوگئی تھی،اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،48مسافر زخمی۔ خواتین اور بچے طبی امداد کیلئے شاہدرہ اور مریدکے ہسپتال منتقل کیا گیا، 2شدید زخمیوں کو جنرل ہسپتال لایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کمزور پٹری اور ٹرین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثہ کے مقام پر ٹرین کی رفتار 150 میل فی گھنٹہ تھی، پٹری کے ٹوٹے ہوئے حصے بھی ملے ہیں، حادثہ کے مقام سے مسافروں کو بسوں میں روانہ کر دیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ریل جوائنٹس کے ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا۔رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو پیش کر دی گئی۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کیلئے تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر حماد رضا، چیف مکینیکل انجینئر یوسف لغاری، ڈائریکٹر سول عارف الرحمان کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…
پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…