پاکستان نیوز پوائنٹ
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے اسکول کی تعطیلات کا اعلان کردیا. چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سمرزون پرائمری اسکولز میں یکم جون سے 31اگست تک چھٹیاں ہونگی. اس کے علاوہ سمرزون ہائی وہائر سیکنڈری اسکولز میں 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہونگی۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ونٹرزون اسکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم تا 31جولائی تک ہوں گی. محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔اس سے قبل گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات آج یعنی 17 مئی سے شروع ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ موسم گرما کی چھٹیاں 31 جولائی کو ختم ہوں گی. تمام اسکول یکم اگست (جمعہ) کو دوبارہ کھلیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…