اردو نیوز اپڈیٹس

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے لاحق دہشت گردی کے خطرے کےخاتمے کے بغیر خطےمیں امن اور ترقی ممکن نہیں۔اقتصادی تعاون تنظیم وزرا کونسل کے 27ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا علاقائی تعاون کو مؤثر بنانے کیلیے مکالمے سے عملی اقدامات کی جانب بڑھنا ہوگا، خطے کو زیادہ مربوط، متحرک اور مسابقتی بنانا ای سی او کا مشترکہ ہدف ہے، اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تجارت مجموعی علاقاتئی تجارت کا تقریباً 8 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا اقتصادی تعاون تنظیم کے خطے میں تقریباً 50 کروڑ افراد ہیں، امن، لچک، یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی قوت بروئے کارلانا ہوگی، پاکستان نے برادر ممالک کے ساتھ مل پُرامن نتائج کے لیے سفارتی کوششیں کی ہیں، پاکستان بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازعات کے پُرامن حل کے لیے پُرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان علاقائی اقتصادی انضمام اور باہمی تجارت کے فروغ کوترجیح دے گا، وسطیٰ ایشیا کو بحیرہ عرب کی بندرگاہوں سے ملانے والے اہم راہداری منصوبوں کو تیز کرنا ہوگا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی خطے کی آبی سلامتی، زراعت اور روزگار کےلیے سنگین خطرہ ہے، موسمیاتی مزاحمت رکھنے والے بنیادی ڈھانچے اور پائیدار توانائی پر تعاون مضبوط کرنا ہوگا، پاکستان خطے کے لیے گیٹ وے کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، ای سی او کے آزاد تجارتی علاقے کو فعال اور ڈیجیٹل بنانے کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی اور آزاد تجارتی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، کاروبار کے فروغ اورجدت کیلیے معاون ہوگا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی علاقائی امن، استحکام اور ترقی کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہے، پاکستان ایک پُرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان نے طالبان حکومت کے ساتھ تعمیری روابط کو کوشش کی، پاکستان نے افغانستان کے لیے دوطرفہ ٹرانزٹ تجارت میں سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر دستخط پاکستان کی ترجیح رہی، طالبان حکومت سے پاکستان کی واحد توقع اپنے جائز سکیورٹی خدشات دور کرنا ہے، افغانستان سے لاحق دہشت گردی کے خطرے کےخاتمے کے بغیر خطےمیں امن و ترقی ممکن نہیں ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں تالیاں بجتی رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…

38 minutes ago

فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…

43 minutes ago

جنگ مسلط کی گئی توپچھلے سال کی طرح حشرکریں گے وزیر دفاع نے بھارت کو پھر خبردار کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…

48 minutes ago

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اہم اجلاس شرکاء کا معاہدے کے عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں تبدیل کرنے کا عزم

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…

50 minutes ago

ایران کا ایٹمی معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…

53 minutes ago

امریکی صدر ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے کے مشورے ملنے لگے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز کیلئے مارشل لاء نافذ کرنے…

2 hours ago