اردو نیوز اپڈیٹس

افغانی لڑکاجہاز کےلینڈنگ گیئر میں چھپ کردہلی پہنچ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایک طیارے کے پچھلے پہیے کے خانے میں چھپ کر کابل سے بھارت پہنچ گیا اور معجزانہ طور پر اس نہایت خطرناک سفر میں زندہ بچ گیا۔دی انڈین ایکسپریس کے مطابق افغان نوجوان نے 94 منٹ کا فضائی سفر طے کیا اور دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محفوظ اور جسمانی طور پر مستحکم حالت میں لینڈ کیا۔یہ واقعہ افغانستان کی کام ایئر کی پرواز پر پیش آیا اور چار باخبر ذرائع نے اس کی تصدیق کی۔فلائٹ راڈار 24 کے مطابق ایئر بس اے 340نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح 8:46 بجے پر اڑان بھری اور 10:20 بجے دہلی کے ٹرمینل تھری پر لینڈ کیا، کرتا پاجامہ پہنے ہوئے اس لڑکے کا اصل ارادہ ایران جانے کا تھا، مگر غلطی سے بھارت جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا۔افغان لڑکے اعتراف کیا کہ وہ کابل ایئرپورٹ پر دیگر مسافروں کے پیچھے پیچھے داخل ہوا اور بورڈنگ کے دوران طیارے کے پہیے کے خانے میں چھپ گیا۔یہ واقعہ کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی سکریننگ پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب پرواز کے لینڈ ہونے اور تمام مسافروں کے اُترنے کے بعد ایک گراؤنڈ ہینڈلر نے لڑکے کو ہوائی اڈے کی حدود میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا اور حکام کو اطلاع دی۔سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس نے لڑکے کو اپنی تحویل میں لیا اور بعد میں اسے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا، چونکہ وہ نابالغ ہے، اس لیے اس پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔ایک ماہرِ ہوابازی نے اس عمل کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ طیارے کے باہر اس حالت میں زندہ بچنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے جبکہ ایک ڈاکٹر نے بھی شدید موسمی اور جسمانی حالات میں زندہ بچنے کو معجزہ قرار دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

3 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

3 hours ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

3 hours ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

3 hours ago

امریکا وینزویلا کی طرح ایران کا تیل بھی قبضے میں لے سکتا ہے صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا وینزویلا کی…

3 hours ago

جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ جنگ ہم نے نہیں…

3 hours ago