اردو نیوز اپڈیٹس

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فرانس نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کینیڈا آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کو اس کا جائز حق دیا جائے اور خطے میں امن قائم کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن قائم نہ کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پوری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ دہائیوں سے ادھورا ہے صدر میکرون نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا امن کے ایک نایاب موقع سے محض چند لمحوں کی دوری پر ہے اور اگر اب بھی عالمی طاقتوں نے عملی اقدامات نہ کیے تو یہ موقع ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جائے گا انہوں نے زور دیا کہ غزہ کی جنگ کو روکنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ خطے کے عوام کو امن اور انصاف میسر آ سکے فرانسیسی صدر کے مطابق طاقت کے بجائے قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے انہوں نے ان ممالک کا بھی ذکر کیا جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کیا ہے ان میں اندورا آسٹریلیا بیلجیم لکسمبرگ مالٹا مراکش برطانیہ کینیڈا سان مارینو اور پرتگال شامل ہیں صدر میکرون نے اپنے بیان میں غزہ کی موجودہ صورتحال کو ناقابل جواز قرار دیا اور یہ بھی کہا کہ حماس کے زیر حراست باقی اڑتالیس مغویوں کو فوری رہا کیا جانا چاہیے دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اہم خط بھیجا ہے جس میں ساٹھ روزہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیل کے نصف یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ماہرین کے مطابق اس پیشکش سے خطے میں امن قائم کرنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کینیڈا پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں اور ان ممالک نے واضح کیا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی سمیت بنیادی شرائط پر عمل نہیں کیا جس کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر ہوا

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے آج اسلام…

14 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی…

14 hours ago

کشمیر چوک انڈر پاس کی تکمیل سے مری اور مظفرآباد جانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں…

14 hours ago

چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حصول سہل نیا نظام متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس…

14 hours ago

جے ڈی وینس کی محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے…

14 hours ago

امریکا ایران معاہدے کی کوششیں تیز قطری وفد کا ایک ہفتے میں تہران کا دوسرا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں میں…

14 hours ago