اردو نیوز اپڈیٹس

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 30 ویں اجلاس کا اسلام آباد میں آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 30 ویں اجلاس کا اسلام آباد میں آغاز ہوگیا جہاں سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان وزرائے خارجہ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا طے کریں گے۔ ترکیے کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلاک لِکایا اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ترکیے کے وفد کی قیادت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے جبکہ افغان وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اجلاس میں علاقائی تجارت کے فروغ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے کے امکانات پر گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک غیر ملکی وزرا خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے، وزیراعظم کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا، ایجنڈے میں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی روابط بڑھانے سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں بڑا فیصلہ گورنر کے اختیارات بڑھانے کی تیاریاں آرڈیننس صدر کو ارسال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی موجودہ صورت حال میں گورنر کے اختیارات…

58 seconds ago

قالیباف کا امریکا کو سخت پیغام دوبارہ غلطی کی تو میدانِ جنگ کا فیصلہ ایران کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار…

19 minutes ago

ایران کی عسکری صلاحیت سے متعلق امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے میزائلوں اور اسلحہ ساز تنصیبات…

26 minutes ago

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام سعودی دفاعی نظام نے 2 میزائل تباہ کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ اتحادی افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے یمن…

30 minutes ago

یمنی فورسز کا اہم علاقے سے انخلا حوثیوں نے کنٹرول حاصل کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کی حکومتی فورسز نے آبنائے باب المندب کے قریبی علاقے سے…

33 minutes ago

نیتن یاہو کی سیاسی مشکلات میں اضافہ اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزنکوٹ نے نیتن…

38 minutes ago