اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کی عسکری صلاحیت سے متعلق امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے میزائلوں اور اسلحہ ساز تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود تہران کے پاس اب بھی 1500 سے 2500 میزائل موجود ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس کے تازہ جائزے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ ایران کی فوجی صلاحیت بڑی حد تک تباہ ہوچکی ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جو دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں امریکی اور اتحادی اہداف کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے اس جائزے پر اعتماد کی سطح کم ہے، کیونکہ یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ کتنے میزائل فوری طور پر داغے جانے کے قابل ہیں اور کتنے ذخیرہ گاہوں میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے میزائلوں کی تیاری اور ذخیرے کی بحالی کا عمل شروع کر رکھا ہے، تاہم اس کی رفتار جنگ سے پہلے کے مقابلے میں سست ہے۔ تہران کے پاس بڑی تعداد میں ڈرونز اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی موجود ہیں، جو خطے میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا اندازہ ہے کہ ایران کے پاس 1500 سے زائد بیلسٹک میزائل موجود ہیں، تاہم مختلف علاقائی جائزوں میں ان کی تعداد مختلف بتائی گئی ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی سابق نائب معاون وزیر برائے مشرق وسطیٰ سیمون لیڈین کے مطابق اگر میزائلوں کی کم ترین تعداد کا اندازہ بھی درست مان لیا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ایران جنگ سے پہلے کے اپنے میزائل ذخیرے کا نصف سے زیادہ حصہ بحال کر چکا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹمز اور ابتدائی وارننگ کے نظام کی کمزوریاں بھی ظاہر کی ہیں۔امریکی حکام نے فی الحال ایران کے خلاف ایک اور بڑی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی کے ذریعے دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب خلیجی اتحادی ممالک نے ایران کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خدشے کے باعث دوبارہ جنگ شروع کرنے کی مخالفت کی ہے، جبکہ اسرائیل مزید فوجی کارروائیوں پر زور دے رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں بڑا فیصلہ گورنر کے اختیارات بڑھانے کی تیاریاں آرڈیننس صدر کو ارسال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی موجودہ صورت حال میں گورنر کے اختیارات…

55 seconds ago

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 30 ویں اجلاس کا اسلام آباد میں آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد…

5 minutes ago

قالیباف کا امریکا کو سخت پیغام دوبارہ غلطی کی تو میدانِ جنگ کا فیصلہ ایران کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار…

19 minutes ago

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام سعودی دفاعی نظام نے 2 میزائل تباہ کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ اتحادی افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے یمن…

30 minutes ago

یمنی فورسز کا اہم علاقے سے انخلا حوثیوں نے کنٹرول حاصل کر لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کی حکومتی فورسز نے آبنائے باب المندب کے قریبی علاقے سے…

33 minutes ago

نیتن یاہو کی سیاسی مشکلات میں اضافہ اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزنکوٹ نے نیتن…

38 minutes ago