اردو نیوز اپڈیٹس

خیبرپختونخوا میں بڑا فیصلہ گورنر کے اختیارات بڑھانے کی تیاریاں آرڈیننس صدر کو ارسال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کی موجودہ صورت حال میں گورنر کے اختیارات میں مزید اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے مجوزہ آرڈیننس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق مجوزہ آرڈیننس کے تحت گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ایمرجنسی کے دوران صوبے کے 12 خصوصی اضلاع سے متعلق بھی مزید اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر جلد آرڈیننس جاری کریں گے۔حکومتی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس طلب ہونے کے بعد آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا لہٰذا مجوزہ آرڈیننس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ری شیڈول کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی سفارش پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 اکتوبر کو آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا تھا، جس کی 15 اکتوبر کو پارلیمنٹ نے توثیق کی تھی۔اس اقدام کے تحت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سربراہی میں قائم صوبائی حکومت معطل کرکے انتظامی اختیارات گورنر فیصل کریم کنڈی کے سپرد کر دیے گئے تھے۔گورنر کی معاونت کے لیے 11 رکنی ٹیکنوکریٹ مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی تھی، جسے عبوری کابینہ کا درجہ دیا گیا۔ یہ کونسل روزمرہ کے حکومتی امور اور پالیسی فیصلوں میں گورنر کی معاونت کرتی ہے۔وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا سمیت صوبے کے 12 اضلاع کے لیے خصوصی علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل بھی تشکیل دی تھی، جس کے ارکان کی تعداد 48 ہے۔کونسل کا چیئرمین شوکت اللہ خان جبکہ وائس چیئرپرسن ملک خان مرجان کو مقرر کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت کے مطابق کونسل کے قیام کا مقصد مقامی جرگوں اور علاقائی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر بنانا، انتظامی شفافیت کو فروغ دینا اور مقامی مسائل کی نشاندہی کرنا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار کے ذریعے متعلقہ اضلاع کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اقدامات کیے جا سکیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری کا فلسطینی ہم منصب کے نام خط ریاست فلسطین کےاعلانِ آزادی کی38ویں سالگرہ پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلسطینی ریاست کے اعلانِ آزادی کی…

6 minutes ago

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عالمی سطح پر اہم مقام 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں نام شامل

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی سطح پر پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت کے کردار کا اعتراف…

9 minutes ago

اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 30 ویں اجلاس کا اسلام آباد میں آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد…

19 minutes ago

قالیباف کا امریکا کو سخت پیغام دوبارہ غلطی کی تو میدانِ جنگ کا فیصلہ ایران کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار…

33 minutes ago

ایران کی عسکری صلاحیت سے متعلق امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے میزائلوں اور اسلحہ ساز تنصیبات…

39 minutes ago

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام سعودی دفاعی نظام نے 2 میزائل تباہ کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ اتحادی افواج نے سعودی دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے کے لیے یمن…

43 minutes ago