پاکستان نیوز پوائنٹ
الیکشن کمیشن سے جاری اعداد وشمار کےمطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 44 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جس میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار ہے۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بلوچستان میں ووٹرز 56 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہیں، خیبر پختونخوا میں ووٹرز دو کروڑ 28 لاکھ 74 ہزار ہوگئے ہیں۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد بڑھ کر 7 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اسی طرح سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 21 لاکھ اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 23 لاکھ ہے، ووٹنگ لسٹ میں مردوں کا تناسب 53.65 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.35 فیصد ہے۔اس وقت ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 44 لاکھ 28ہزار 577 ووٹرز رجسڑڈ ہیں الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ عام انتخابات 2024 کے بعد ووٹرز کی تعداد میں 60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو معمول پر لانے کیلیے پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث…
پاکستان نیوز پوائنٹ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے جلد خاتمے کی امیدیں کمزور پڑنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کے اگلے…