پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا بیان امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کےلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے، خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لیے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…