اردو نیوز اپڈیٹس

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران درجنوں ممالک نے بائیکاٹ کردیا۔ نیتن یاہو کے خطاب کے دوران درجنوں ممالک کے مندوبین کی جانب سے بائیکاٹ کیا گیا جس کے باعث ہال تقریباً خالی ہوگیا۔ ایرانی وفد معنی خیزانداز میں شہید لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر ڈیسک پر رکھ کرہال سےچلا گیا۔ خطاب میں نتین یاہو نے دعویٰ کیا کہ وقت دور نہیں جب ایرانی عوام حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔انہوں نےاسٹارلنک ڈیوائس دکھا کر ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی پر زور دیا اور لبنان میں حزب اللہ رہنماؤں کو شہید کرنے کیلئے استعمال پیجر بھی دکھائے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کی حمایت پر ترک صدر کو ظالم حکمران کہا جب کہ قطر پربھی چوٹ ماری اور ظہران ممدانی کو یہود مخالف نیویارک مئیر قرار دیا۔ دوسری جانب یو این اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے اوچھی حرکت کرتے ہوئے ایرانی مندوب کے پاس جاکر اسٹارلنک ڈیوائس دکھائی اور جملے کسے تاہم ایرانی اہلکار نے اسرائیلی مندوب کو نظرانداز کردیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

3 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

3 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

3 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

3 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

3 hours ago