اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ہنگامی سفارتی عملے کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے لاہور اور کراچی میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔امریکی مشن نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے. امریکی سفارتخانے کے مطابق لاہور، کراچی قونصلیٹ کے غیر ضروری عملے کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے. تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکا، ایران کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں، حالیہ کشیدگی کے باعث کمرشل پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔امریکی حکام کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا خطرہ موجود ہے. دہشت گرد بغیر پیشگی اطلاع کے حملے کر سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

12 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

12 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

12 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

12 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

12 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

12 hours ago