پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام (EFF) کے تحت عائد شرائط پر عمل درآمد کے لیے وزارت خزانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شدید قدرتی آفات کے علاوہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بجٹ کی حد سے زائد کسی بھی غیر بجٹ شدہ اضافی اخراجات کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ پر غور نہیں کیا جائے گاوزارت خزانہ کے بجٹ ونگ نے رواں مالی سال کے دوران فنڈز کی دوبارہ تخصیص (Re-appropriation) اور اضافی فنڈز کی فراہمی کے لیے حکمت عملی وضع کردی ہے۔ اس کے تحت جہاں مطلوبہ فنڈز دوبارہ تخصیص یا ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (TSG) کے ذریعے فراہم نہیں کیے جاسکتے، وہاں متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر (PAO) کو سپلیمنٹری گرانٹ کے حصول کے لیے ٹھوس جواز اور قابل قبول وجوہات فراہم کرنا ہوں گی۔یہ ہدایات اور رہنما اصول رواں اور آئندہ مالی سالوں میں تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران، محکموں، اداروں، ماتحت دفاتر اور اکاؤنٹنگ تنظیموں و دفاتر پر لاگو ہوں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کا…