اردو نیوز اپڈیٹس

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنی حکومت کے گن گاتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت ور ہوچکا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی معیشت ترقی کر رہی ہے. ملک میں استحکام ہے کیوں کہ ہم نے ہر مسئلے کو ملک کے مفاد میں جڑ سے ختم کیا ہے۔ انھوں نے اپنی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکا میں وہی داخل ہوسکتا ہے جسے مدعو کیا جائے۔ اس سے جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی کامیابی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشت گردی کا مرکز تھا جو اب مشرق وسطی میں مزید بدمعاشی نہیں کرسکتا۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہے. لیکن انھوں نے انکار کیا جس پر مجھے بڑا فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کو مزید پنپنے دوں یا تباہ کردوں۔انھوں نے مزید کہا کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔ اب وہ مشرق وسطیٰ میں مزید بدمعاشی نہیں کرسکتا۔ امریکی صدر نے دہائیوں پر مشتمل ایران رجیم کو کشت و خوں کی دردناک کہانی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہر آواز کو دبایا گیا اور بنیادی حقوق سلب کیے گئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں واحد رہنما ہوں جس نے دنیا میں امن قائم کیا جب کہ باقی لوگ صرف باتیں ہی کرتے ہیں.انھوں نے ایران کے بعد کیوبا کی باری آنے کا مبہم اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا پر امریکا کے کمیونسٹ نیٹ ورکس اور بائیں بازو کے انتہا پسندوں کی مدد کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کی حکومت کئی دہائیوں سے امریکا میں شرپسند جماعتوں کمیونسٹ پارٹی یو ایس اے، انٹیفا اور ڈیموکریٹک سوشلسٹس سمیت بعض گروہوں سے رابطے میں ہیں۔امریکی صدر نے وینزویلا اور اس کے تیل کے حوالے سے امریکی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا وینزویلا کے تیل سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوا ہے جبکہ وینزویلا کے 17 آئل فیلڈز سے پیداوار امریکا منتقل کرنے کا منصوبہ بھی سامنے آچکا ہے۔ٹرمپ نے اس معاہدے کو امریکی توانائی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا سے آنے والا اضافی تیل امریکی ریفائنریوں میں پروسیس ہوگا، جس سے امریکی توانائی کی فراہمی میں اضافہ اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی میں مدد مل سکتی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

37 minutes ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

41 minutes ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

44 minutes ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

47 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

48 minutes ago

ہم نے تو ابھی آغاز کیا ہے ترک وزیر خارجہ کا مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے مکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کا…

55 minutes ago