اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی امیگریشن درخواستوں کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی جانب سے دائر کردہ امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ روکی گئی درخواستوں میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے سٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔ امیگریشن درخواستیں روکنے والے ممالک میں افغانستان، صومالیہ، ایران، لیبیا، میانمار، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں، ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اقدام گزشتہ ہفتے ایک افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے اہلکار پر حملے کے بعد سخت ترین امیگریشن اقدامات کا اعلان کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے مہاجرین خاص طور پر افغانستان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی سکریننگ اور آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی مزید سخت کر رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے صدر اور وزیراعظم نے استقبال کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر نورغوز ژاپاروف…

15 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں اضافے کیلئے مسائل کی نشاندہی ناگزیر ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہملکی صنعتی پیداوار اور تجارت میں…

15 hours ago

فیلڈ مارشل سے رائل سعودی لینڈ فورز کے کمانڈر کی ملاقات دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل…

15 hours ago

پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے…

15 hours ago

روس امریکا مذاکرات مثبت رہے تو جلد ٹرمپ سے ملاقات کروں گا زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس اور امریکا کے…

15 hours ago

امریکی خصوصی ایلچی کی پیوٹن سے ملاقات یوکرین روس تنازع کے خاتمے پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کی روسی صدر پیوٹن سے 3 گھنٹے…

15 hours ago