پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر سادیر نورغوز ژاپاروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر صدر اور وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق کرغز صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے. وفد میں سینیئر وزراء، اعلیٰ حکام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنما شامل ہیں۔دورے کے دوران کرغز صدر کی صدرِ پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات بھی شیڈول ہیں۔ صدر ژاپاروف پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔مذاکرات میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے نئے مواقع پر بھی غور کیا جائے گا۔کرغزستان کی جانب سے آخری صدارتی دورہ جنوری 2005ء میں ہوا تھا۔یہ دورہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور وسطی و جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔توقع ہے کہ یہ دورہ دوطرفہ تعاون کو نئی رفتار اور علاقائی و عالمی فورمز پر شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…