اردو نیوز اپڈیٹس

امریکا ٹک ٹاک بند ہونے سے بچ گیا نیا معاہدہ طے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے لاکھوں افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے.جس کے بعد امکان ہے کہ اب امریکا میں ٹک ٹاک بند نہیں ہوگا۔ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے ساتھ بائنڈنگ معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں، جن کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشن کے لیے ایک نیا جوائنٹ وینچر قائم کیا جائے گا۔ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شو زی چو کے مطابق، اس معاہدے سے 170 ملین سے زائد امریکی صارفین بدستور ایپ استعمال کر سکیں گے۔ معاہدہ 22 جنوری کو مکمل ہونے کی توقع ہے۔معاہدے کے تحت امریکی کمپنیوں اوریکل اور سلور لیک، جبکہ ابوظبی کی سرمایہ کاری کمپنی ’ایم جی ایکس‘ کو مجموعی طور پر 45 فیصد شیئرز ملیں گے۔ بائٹ ڈانس 19.9 فیصد شیئرز اپنے پاس رکھے گی، جبکہ باقی شیئرز بائٹ ڈانس کے موجودہ سرمایہ کاروں سے وابستہ اداروں کے پاس ہوں گے۔نئے جوائنٹ وینچر کو ٹک ٹاک کے امریکی ڈیٹا، الگورتھم کی سیکیورٹی اور مواد کی نگرانی کا اختیار حاصل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، اوریکل امریکی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے 2024 میں قومی سلامتی کے خدشات کے باعث ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق قانون منظور کیا تھا. تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کی تکمیل تک اس پر عمل درآمد مؤخر کر دیا تھا۔ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ امریکا میں سات ملین سے زائد چھوٹے کاروبار اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کرتے ہیں، اور نئے معاہدے سے ان کاروباروں کو بھی ریلیف ملے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

12 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

12 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

12 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

12 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

12 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

12 hours ago