اردو نیوز اپڈیٹس

بنگلہ دیش میں اسٹوڈنٹ لیڈر شریف عثمانی ہادی کی ہلاکت سے بھارت مخالف احتجاج زور پکڑ گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بنگلہ دیش میں اسٹوڈنٹ لیڈر شریف عثمانی ہادی کی ہلاکت سے بھارت مخالف احتجاج زور پکڑ گیا۔ ملک بھر میں شدید احتجاج اور ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پرتشدد کے دوران متعدد مظاہرین گرفتار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں عوامی لیگ اور میڈیا دفاتر کو آگ لگا دی گئی. مظاہرین نے خوب توڑ پھوڑ کرکے دارالحکومت کی اہم سڑکوں کو بلاک کردیا۔ احتجاجی طلبہ نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھی جھڑپیں کیں۔جھڑپوں اور احتجاج کے دوران متشدد مظاہرین عثمان ہادی کے حق میں نعرے بازی کرتے نظر آئے۔ مظاہرین کا ماننا ہے کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا جبکہ ہادی پر حملے کے ذمہ داروں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔پرتشدد احتجاج کے پیشِ نظر حکام نے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے۔باور کیاجاتا ہے کہ جاں بحق طالب علم رہنما عثمان ہادی جولائی میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ دینے والی طلبہ تحریک کے اہم لیڈر تھے جو طلبہ رہنماؤں کے سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے ترجمان کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ جمعہ کو ڈھاکہ میں نامعلوم افراد نے عثمان ہادی پر فائرنگ کردی. جس کے نتیجے میں طالب علم رہنما شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے آپریشن کیا گیا، تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور ہفتے کے روز انہیں سنگاپور منتقل کرنا پڑا۔سنگاپور میں دورانِ علاج عثمان ہادی انتقال کر گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق مشتبہ افراد بھارتی سرحد سے غیرقانونی طور پر داخل ہوئے تھے اور بھارت ہی فرار ہوگئے۔ مشتبہ قاتل کی شناخت فیصل کریم مسعود جبکہ ساتھی کی شناخت عالمگیر شیخ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے مجموعی طور پر 14افراد گرفتار کرلیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

12 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

12 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

12 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

12 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

12 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

12 hours ago