اردو نیوز اپڈیٹس

امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد کی تکمیل کے قریب ہے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے بارے میں قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آج رات مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم بنیادی سٹریٹیجک مقاصد مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ امریکہ، ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد کی تکمیل کے قریب ہے اور اس تنازعے میں زبردست فتوحات حاصل کرنے پر انہوں نے امریکی افواج کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان گذشتہ چار ہفتوں میں ہماری مسلح افواج نے میدان جنگ میں تیز، فیصلہ کن اور زبردست فتوحات حاصل کی ہیں، ایسی فتوحات جیسی اس سے پہلے کم ہی لوگوں نے دیکھی ہوں گی۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے خلیجی عرب اتحادیوں اور اسرائیل کو نقصان اٹھانے یا ناکام ہونے نہیں دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کارروائیوں کے 32 دن بعد، ایران واقعی اب کوئی خطرہ نہیں رہا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری پیش رفت کی بدولت، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم جلد ہی اپنے تمام فوجی اہداف مکمل کرنے کی راہ پر ہیں۔ ہم آنے والے چند ہفتوں میں ان پر شدید حملے کریں گے اور انہیں واپس پتھر کے دور میں لے جائیں گے جہاں سے ان کا تعلق ہے۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ ہمت کریں اور اس اہم آبی گزرگاہ پر قبضہ کر لیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، دنیا کے وہ ممالک جو آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرتے ہیں، انہیں اس گزرگاہ کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔ بس اس پر قبضہ کریں، اس کی حفاظت کریں، اسے اپنے لیے استعمال کریں۔ ہم نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر بری طرح کمزور کر دیا ہے۔ جو ممالک آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل حاصل کرتے ہیں، اب انہیں اس گزرگاہ کی حفاظت خود کرنی ہو گی۔ہم مدد کریں گے، لیکن انہیں اس تیل کے تحفظ میں خود قیادت کرنی چاہیے جس پر وہ شدت سے انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو ایندھن حاصل نہیں کر سکتے، جن میں سے بہت سے ایران کے خلاف اس کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کیا ان کے لیے میرے پاس تجویز ہے۔ وہ امریکہ سے تیل خریدیں، کچھ ہمت کریں اور آبنائے ہرمز خود لے لیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتی رہی، 47 سال سے یہ صورتحال قائم تھی، بہت پہلے ایران سے ڈیل کیا جانا چاہیے تھی، جنرل سلیمانی کو نہ مارا جاتا تو آج ایران کہیں زیادہ مضبوط ہوتا۔خطاب میں صدر ٹرمپ نے ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کو قتل کرنے کا الزام بھی لگایا تاہم شواہد نہیں دیے۔امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں ایران کی نیوکلیئر تنصیبات تباہ کر دی تھیں، ایران نے دوسرے مقام پر نیوکلیئر پروگرام جاری رکھنے کی کوشش کی۔امریکی صدر نے ویتنام اور عراق سمیت مختلف جنگوں کا ایران جنگ سے موازنہ کیا اور ایران کو معاشی اور ہر لحاظ سے ختم کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیمس مشن روانہ کرنے پر ناسا کو مبارکباد دیتا ہوں، امید ہے خلا نورد مشن کامیاب سے مکمل کرکے واپس پہنچیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ میں 13 امریکی فوجی مارے جاچکے ہیں، ہم اپنا مشن مکمل کریں گے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں اسرائیل، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت عظیم رہے ہیں، اور ہم انہیں کسی بھی صورت، شکل یا طریقے سے نقصان اٹھانے یا ناکام نہیں ہونے دیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

6 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

6 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

6 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

7 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

7 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

7 hours ago