اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی بمباری میں ایران کے 6 نیول اہلکار اور 3 پائلٹس سمیت 21 افراد شہید 140 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران پر 30 اگست سے جاری امریکی بمباری میں مجموعی طور پر 21 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں نیوی اور فضائیہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی فوج کے 3 پائلٹس بھی شہید ہوگئے جب کہ ایرانی بحریہ کے 6 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے امریکی حملوں میں مجموعی طور پر 21 افراد جان سے گئے اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں تاہم ان کی الگ سے تعداد نہیں بتائی گئی۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے ان تازہ حملوں میں فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہےجس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ میں فی الحال ایرانی بحریہ کے 6 اور فضائیہ کے 3 پائلٹس کے نام، رینک اور مقام شہادت کی مکمل تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایرانی میڈیا نے آبنائے ہرمز کے قریب لارک جزیرے پر امریکی حملے میں ایرانی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔تسنیم کی حالیہ رپورٹس میں لارک پر مارے جانے والے تین اہلکاروں کی نماز جنازہ اور تدفین کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ادھر ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے ایران کے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد اس ے کہیں زیادہ ہے۔ اے پی سے بات کرتے ہوئے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایرانی حکام نے بتایا تھا کہ امریکا کے تازہ حملوں میں ایران کے 14 فوجی اور نیم فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ 108 افراد زخمی ہیں۔تازہ ترین حملوں میں سب سے زیادہ توجہ جنوبی ایران کے علاقے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب پر مبینہ امریکی میزائل حملے نے حاصل کی۔ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اے پی کو ذرائع نے ابتدا میں 4 افراد کی شہادت اور 60 سے زائد زخمیوں کی اطلاع دی تھی۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی کارروائیوں کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتوں، فضائی دفاع، ریڈار اور آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی مبینہ تیاریوں کو نشانہ بنانا تھا

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے…

7 hours ago

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو…

7 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ کو بڑی سہولت دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ…

7 hours ago

پاک چین تجارت سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور چین کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون…

7 hours ago

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں…

7 hours ago

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 15 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی…

7 hours ago