اردو نیوز اپڈیٹس

ایرانی فوج پر 60 حملے کیے آبنائے ہرمز سے 40 آئل ٹینکرز کو بحفاظت نکالا امریکا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک بڑے آپریشن کے دوران تقریباً 60 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور 40 تجارتی بحری جہازوں کو بحفاظت آبنائے سے گزارا جن پر مجموعی طور پر تقریباً 1 کروڑ 80 لاکھ بیرل تیل لدا ہوا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے بتایا کہ یہ آپریشن یکم ستمبر بروز منگل کو کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے بحری جہازوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ایرانی ڈرون حملوں کا مقابلہ کیا اور اینٹی شپ کروز میزائلوں کو بھی ناکارہ بنایا۔امریکی حکام نے مزید کہا کہ فوجی کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز کے اطراف تقریباً 60 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں فضائی دفاعی نظام، ریڈار، بحری تنصیبات، بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت اور مواصلاتی مراکز شامل تھے۔ دوسری جانب ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ یکم ستمبر کو امریکی حملوں میں 6 نیول اہلکار اور تین پائلٹس سمیت 21 افراد شہید جب کہ 140 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔تسنیم کی حالیہ رپورٹس میں لارک پر مارے جانے والے تین اہلکاروں کی نماز جنازہ اور تدفین کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ادھر ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتایا کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے ایران کے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد اس ے کہیں زیادہ ہے۔اے پی سے بات کرتے ہوئے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایرانی حکام نے بتایا تھا کہ امریکا کے تازہ حملوں میں ایران کے 14 فوجی اور نیم فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ 108 افراد زخمی ہیں۔تازہ ترین حملوں میں سب سے زیادہ توجہ جنوبی ایران کے علاقے کوہستک میں ایک شادی کی تقریب پر مبینہ امریکی میزائل حملے نے حاصل کی۔ایرانی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اے پی کو ذرائع نے ابتدا میں 4 افراد کی شہادت اور 60 سے زائد زخمیوں کی اطلاع دی تھی۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی کارروائیوں کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتوں، فضائی دفاع، ریڈار اور آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی مبینہ تیاریوں کو نشانہ بنانا تھا۔واضح رہے کہ تیل و گیس کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین آبی گزرگاہ ہے اور جنگ سے قبل یہاں سے روزانہ تقریباً 2 کروڑ بیرل تیل مختلف ممالک کی جانب جاتا ہے لیکن جنگ کے بعد سے ایران نے اسے بند کر رکھا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے…

8 hours ago

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو…

8 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ کو بڑی سہولت دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ…

8 hours ago

پاک چین تجارت سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور چین کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون…

8 hours ago

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں…

8 hours ago

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 15 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی…

8 hours ago