اردو نیوز اپڈیٹس

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 15 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی جس کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور صبر و تحمل سے خوارج کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریباً 36 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 15 خوارج ہلاک ہوئے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج بتایا کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم مزید بے نقاب ہوگئے، افغان طالبان حکومت دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مسلسل ناکام ہے. پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر ثابت قدم اور غیرمتزلزل ہیں۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی.غیرملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…

17 hours ago

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے وزارت اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…

17 hours ago

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…

17 hours ago

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…

17 hours ago

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا پیٹ ہیگسیتھ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…

17 hours ago

حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…

17 hours ago