اردو نیوز اپڈیٹس

شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ کوپ 31 سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم کی سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان آل سعود، بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمن اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد مصطفی سے بھی ملاقات ہوئی. شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔فلسطینی وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے اور فلسطینی مؤقف کی تائید پر حکومت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم کی خاتون اول ترکیہ امینہ اردوان، شام کے صدر احمد الشرع، سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی مشکلات عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ترکیہ میں کوپ کانفرنس وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ میں کوپ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات…

23 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور…

23 hours ago

مستقبل میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول ناگزیرشزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی…

23 hours ago

اے آئی ایچ آر کے شعبے کو تبدیل کردے گی ملازمین کی تعداد میں کمی کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہیومن ریسورسز (ایچ آر) کےشعبے…

23 hours ago

ایران کے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں تاہم امریکا سفارت کاری کیلئے تیار ہے مارکو روبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی…

23 hours ago

امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ایوان نمائندگان میں وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد…

23 hours ago