اردو نیوز اپڈیٹس

مستقبل میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول ناگزیرشزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی پاکستان سمیت دنیا بھر میں معاشرتی زندگی کے ہر شعبے کو تبدیل کر رہی ہے جبکہ مصنوعی ذہانت نے اس انقلاب کی رفتار مزید تیز کردی ہے۔ دنیا اور معاشرے میں تبدیلی روکنا ممکن نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ اس تبدیلی کی قیادت کون کرے گا۔ اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ہر کلک اور ہر اسکرول کے ذریعے ہماری سوچ اور حقیقت تشکیل دی جا رہی ہے۔ پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ایسے میں ہماری سماجی شناخت بھی داؤ پر لگی ہے۔ مصنوعی ذہانت کے عالمی پلیٹ فارمز نوجوان نسل کو مخصوص زاویہ نظر سے معلومات فراہم کر رہے ہیں، جبکہ بچوں اور نوجوانوں کے معلوماتی ذرائع اب تعلیمی اداروں اور والدین تک محدود نہیں رہے۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں معاشروں پر قبضے کے لیے نصاب اور تعلیمی نظام تبدیل کیے جاتے تھے، لیکن آج کسی معاشرے کی سوچ اور شناخت بدلنے کے لیے جسمانی قبضے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان کی زبان، مذہب، ثقافت، جڑوں اور سماجی شناخت کو نئے ڈیجیٹل چیلنجز درپیش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر کی عالمی معیشت بن جائے گی اور دنیا بھر میں قریباً 40 فیصد روزگار کے شعبے کو متاثر کرے گی۔ دنیا کے 118 ممالک میں سے بیشتر مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کے بڑے اقدامات کا حصہ نہیں، جبکہ عالمی پالیسی سازی پر صرف سات ترقی یافتہ ممالک کا کنٹرول ہے۔ وزیر مملکت کے مطابق مصنوعی ذہانت ملازمتیں ختم نہیں کرے گی بلکہ ان کی نوعیت تبدیل ہوگی۔ مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والا فرد یکساں مہارت رکھنے والے دوسرے شخص کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ پیداواری صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔ مستقبل میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول ناگزیر ہوچکا ہے۔ شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ اڑھائی سال کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 60 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال میں 2 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک میں انٹرنیٹ کی مجموعی لائیو صلاحیت قریباً 7 ٹیرا بائٹس ہے اور 2 نئی انٹرنیٹ کیبلز بھی شامل کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپیکٹرم نیلامی میں 480 میگاہرٹز اسپیکٹرم نیلام کیا گیا، جس کے بعد اسپیکٹرم کی دستیابی 274 میگاہرٹز سے بڑھ کر 750 میگاہرٹز سے تجاوز کرگئی۔ پاکستان میں فائیو جی سروس متعارف کرا دی گئی ہے اور قریباً 18 لاکھ صارفین اس کی سبسکرپشن حاصل کرچکے ہیں۔ وزیر مملکت کے مطابق ملک میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع پر تیزی سے کام جاری ہے اور فائبر آپٹک کی رسائی تین ملین سے بڑھ کر چھ ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ 2 سال کے دوران ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع میں نمایاں پیشرفت کی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ذاتی طور پر ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن پر توجہ دے رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ترکیہ میں کوپ کانفرنس وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ میں کوپ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات…

23 hours ago

شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ…

23 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور…

23 hours ago

اے آئی ایچ آر کے شعبے کو تبدیل کردے گی ملازمین کی تعداد میں کمی کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہیومن ریسورسز (ایچ آر) کےشعبے…

23 hours ago

ایران کے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں تاہم امریکا سفارت کاری کیلئے تیار ہے مارکو روبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی…

23 hours ago

امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ایوان نمائندگان میں وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد…

23 hours ago