اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی یونیورسٹی میں فائرنگ 2 افراد ہلاک 9زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کی براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں واقعہ انجینئرنگ بلڈنگ میں کی گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور سے نمٹ رہی ہے، طلبہ محتاط رہیں، براؤن یونیورسٹی میں طلبہ کی مجموعی تعداد 11 ہزار ہے، جن میں سے 8 ہزار طلبہ انڈر گریجویٹ ہیں، طلبہ کی اکثریت روہڈ آئی لینڈ کیمپس میں رہتی ہے۔پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی، جس کے بعد براؤن یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا، امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا یہ 70واں واقعہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، صدر ٹرمپ نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

13 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

13 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

14 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

14 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

14 hours ago