پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات میں 90 دن وقفے کا اعلان کردیا، تاہم چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذ العمل کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جوابی ٹیرف نہ لگانے والے کچھ ملکوں پر اضافہ ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چین پر 125 فیصد محصولات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔ اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے محصولات کے منصوبے میں 90 روز کا وقفہ دے رہا ہوں، اضافی محصولات کی 90 روز کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ڈاؤ جونز میں 2 ہزار پوانٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ نیسڈک میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے دفتر سنبھالنے کے پہلے ہی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کردیے۔وینزویلا…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کردی۔سوشل میڈیا پلیٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) ترمیمی…