پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی بجٹ بل کے خلاف ایلون مسک کی ممکنہ فنڈنگ پر انہیں خبردار کرتے ہوئے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد ایلون مسک کی جانب سے حکومتی بجٹ بل کے خلاف فنڈنگ کرنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔ اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایلون مسک نے بجٹ بل کے خلاف ووٹنگ کے لیے ڈیموکریٹس ارکان کو فنڈنگ کی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔واضح رہے3 جون کو ایلون مسک نے ٹرمپ کے بگ بیوٹیفل بل کو مالیاتی بدانتظامی قراردیا تھا جس کے جواب میں ٹرمپ نے مسک کو دماغ سے محروم قرار دے کر اسپیس ایکس کے 38 ارب ڈالر کے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…