اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو مقناطیس فراہم نہ کرنے کی صورت میں 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو مقناطیس فراہم نہ کرنے کی صورت میں 200 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین نے امریکہ کو مقناطیس فراہم کرنا ہوں گے، بصورت دیگر ہمیں انہیں 200 فیصد ٹیرف یا کچھ اور اس طرح کا چارج کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیرف کی طاقت موجود ہے، اگر ہم 100 یا 200 فیصد ٹیرف لگا دیں تو چین کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں ہوگا، اور اگر ایسا کرنے کی ضرورت پڑی تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مقناطیس کے معاملے پر امریکا اور چین دونوں کے پاس طاقت ہے لیکن امریکا کے پاس ایسے آپشنز موجود ہیں جنہیں استعمال کرنے سے چین کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی صدر کا یہ بیان امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی تنازع کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ چین نایاب ارضی عناصر (rare earths) اور ان کی سپلائی پر اپنے کنٹرول کے بارے میں تیزی سے حساس ہوتا جا رہا ہے۔ اپریل میں چین نے کئی نایاب ارضی اشیاء اور مقناطیسوں کو اپنی برآمدی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جو کہ امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے ردعمل کے طور پر کیا گیا اقدام تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

14 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

14 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

14 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

14 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

14 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

14 hours ago