اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ملک بھر کے عوام کو سائبر کرائم عناصر سے خبردار کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ملک بھر کے عوام کو سائبر کرائم عناصر سے خبردار کر دیا ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں ملک بھر کے عوام کو جعلسازوں اور سائبر کرائم عناصر سے خبردار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے واٹس پر جعلی ایف آئی آر سے ڈرا کر عوام الناس کو ہراساں کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ان عناصر کی جانب سے جعلی ایف آئی آر میں بے گناہ شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا تا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ عناصر خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہریوں کو سائبر کرائمز اور دہشتگردی جیسے الزامات سے بلیک میلنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق اداریکی طرف سے کسی فرد کو بھی اس نوعیت کے پیغام واٹس ایپ پر نہیں بھیجے جاتے۔ عوام کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو درج کرائیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

15 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

15 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

15 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

15 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

15 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

15 hours ago