پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کردیے۔وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا حکم دیا ہے اور وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس میں کم ازکم 7دھماکے ہوئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ امریکا وینزویلاکے خلاف فوجی حملےکررہا ہے۔وینزویلا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملےکاراکس، میرانڈا، آراگوا اورلاگویرا ریاستوں میں ہوئے ہیں، ان امریکی حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرناہے۔وینزویلا حکومت نے حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا ہمارے وسائل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا، ہم امریکا کی فوجی جارحیت کو مستردکرتے ہیں۔وینزویلا کے صدرنے حملوں کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بریل کے موقع پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز میں اصلاحات کے لیے 15 رکنی کمیٹی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ، جعلی ادویات اور انسانی اسمگلنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایس آئی ایف سی کے سرمایہ دوست ڈیجیٹل اصلاحاتی فریم ورک کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کو اٹھائے جانے کے بعد لاطینی امریکا…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی…