اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی محکمہ دفاع نے فوجی امور کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے فوجی امور کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر نئی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹرز کو حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے جس میں یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر جاری کرنے کی اجازت ہو۔ بصورت دیگر ان کے میڈیا کارڈ منسوخ کر دیے جائیں گے۔نئے قواعد کے تحت خفیہ اور ’’کنٹرولڈ غیر خفیہ‘‘ دونوں طرح کی معلومات پر یہ پابندیاں لاگو ہوں گی۔ اس کے علاوہ رپورٹرز کو پینٹاگون کی عمارت میں آزادانہ نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور انہیں صرف سرکاری اہلکار کے ہمراہ مخصوص مقامات تک رسائی ملے گی۔وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر لکھا کہ ’’پریس پینٹاگون نہیں چلاتی، عوام چلاتے ہیں۔ صحافیوں کو اصولوں کی پابندی کرنی ہوگی ورنہ گھر جانا ہوگا‘‘۔ان اقدامات کو امریکی صحافتی اداروں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ یہ عوامی ٹیکس پر چلنے والی فوجی سرگرمیوں تک رسائی محدود کرنے کا ایک اور خطرناک قدم ہے۔ نیشنل پریس کلب کے صدر مائیک بالسامو نے بھی ان پابندیوں کو ’’آزاد صحافت پر حملہ‘‘ قرار دیا اور فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی…

5 hours ago

سعودی وزیر ماحولیات کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی…

5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے کے اثرات سے بچ کر بامعنی کردار ادا کریں

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان سوشل میڈیا اور…

5 hours ago

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق…

5 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی…

5 hours ago

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لاہور سے پنجاب بھر…

5 hours ago