اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین امن معاہدے کے لیے نمایاں رعایتیں دی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین امن معاہدے کے لیے نمایاں رعایتیں دی ہیں۔امریکی میڈیا این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے تسلیم کرلیا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سکیورٹی ضمانت لازمی ہوگی اور وہ کیف میں کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کے حق میں نہیں۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ روسی صدر نے کئی اہم رعایتیں دی ہیں جن میں یوکرین کو مستقبل میں بیرونی حملے کے خلاف سکیورٹی گارنٹی کی یقین دہانی بھی شامل ہے۔نائب امریکی صدر نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا بھی اشارہ دے دیا، انہوں نےکہا کہ یہ فیصلہ حالات اور صورت حال کو دیکھ کر کیا جائےگا۔دوسری جانب روسی وزیرخارجہ نے یوکرین اور روس کی جنگ ختم کرنے میں امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ بندی چاہتے ہیں اور اس حوالے سے امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے بھی ملاقات کی تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ یورپی رہنما یوکرین میں امن کے خواہاں نہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ امریکی صدر نے یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے روسی ہم منصب سے الاسکا میں ملاقات کی تھی تاہم اس ملاقات کے بعد یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے کوئی اعلان نہ ہوسکا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

پاکستان نیوز پوائنٹ سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں عروج…

5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ایران، آبنائے ہرمز کھولنے اور کشیدگی ختم کرنے پر اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل…

5 hours ago

ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دورہ ایران میں اہم پیشرفت کا دعویٰ…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او نہ لگانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرپٹ افسروں کو ایس ایچ او…

6 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک…

6 hours ago

ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور…

6 hours ago