اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں را کی سرگرمیوں کا پردہ چاک کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مذموم عزائم سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مختلف مقامات پر غیر مقامی دہشت گردوں کی سرگرمیاں جاری ہیں جنہیں پاکستان اور کشمیری عوام کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کو بدنام زمانہ را کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور یہ قابض بھارتی افواج کے مورچوں اور اڈوں کے قریب کھلے عام سرگرم دکھائی دے رہے ہیں ان کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور شواہد سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں قابض افواج کے ٹریننگ ایریاز کے اطراف میں دیکھا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ جنگلات میں قائم خفیہ مراکز میں ان کی سرگرمیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان غیر مقامی دہشت گردوں کو پشتو اور دری زبان میں بات کرتے ہوئے سنا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں جو یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف استعمال کیے جائیں گے یا پھر پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشنز کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے پاکستان نے اس صورتحال پر جامع رپورٹ تیار کر کے عالمی برادری اور دوست ممالک کے ساتھ شیئر کر دی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں قائم مشکوک کیمپس اور غیر ملکی عناصر کی موجودگی پر سوال اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی برادری را کے مذموم عزائم پر گہری نظر رکھے اور اس کے خطرناک منصوبوں کو بے نقاب کرنے میں کردار ادا کرے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مراسلے کا مقصد دنیا کو بھارت کی نئی سازش سے باخبر رکھنا ہے کیونکہ یہ منصوبہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق دبانے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اس حوالے سے پاکستان کی ایجنسیاں مسلسل خفیہ کیمپوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ناکام بنایا جا سکے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے کہ…

12 hours ago

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا امکان داخلہ خزانہ اور دفاع سمیت اہم وزارتوں میں ردوبدل متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا…

12 hours ago

سندھ کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی تجویز

پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ کابینہ نے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے…

12 hours ago

پاکستان 30 ایرانی شہریوں کی واپسی میں معاونت کر رہا ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نائب پاکستانی وزیر…

12 hours ago

ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں بجلی کے بل کا نیا اور آسان فارمیٹ متعارف…

12 hours ago

ٹرمپ کی برتھ ڈے پارٹی پر ڈرون حملے کے منصوبے کا انکشاف 5 افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر…

12 hours ago