پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے معاملے پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور فوج کے سربراہ ایال زامیر کے درمیان شدید اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور غلط قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے معاملے پر سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان اختلافات سے متعلق رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے ان خبروں کو مکمل طور پر غلط قرار دیا۔اسرائیل کاٹز نے واضح کیا کہ اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ان کے مطابق اسرائیل نے پہلے ہی اپنا مؤقف واضح کر دیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان چینل 12 کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور فوج کے سربراہ ایال زامیر کے درمیان ایران کے معاملے پر غیر معمولی نوعیت کی محاذ آرائی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔کاٹز نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت اور فوج کے درمیان اختلافات سے متعلق تمام خبریں غلط ہیں۔ تاہم ان کے بیان میں ایران کے خلاف مستقبل کی کسی ممکنہ کارروائی کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر)…
پاکستان نیوز پوائنٹ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان،سعودی عرب اورترکیے کے اعلیٰ حکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے جنوبی صوبوں عدن اور لحج میں سعودی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات سے قبل ایک…