پاکستان نیوز پوائنٹ
مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان،سعودی عرب اورترکیے کے اعلیٰ حکام کی آج تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں علاقائی رابطہ کاری، سلامتی کی صورتحال اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔ خبررساں ایجنسی رائٹرزکےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکریں گے،جبکہ سعودی عرب کی جانب سے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان شریک ہوں گے،ترکیے کی نمائندگی ترک انٹیلی جنس کے سربراہ کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی رابطہ کاری، سلامتی کی صورتحال اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔سعودی عرب پر یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ اس ماہ کے آغاز میں مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے وزرا نے ریاض میں ہنگامی اجلاس کیا تھا، جس میں سعودی عرب میں فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی فوری تعیناتی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کے میڈیا دفتر اور پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر نے اس معاملے پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر)…
پاکستان نیوز پوائنٹ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کے معاملے پر وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کے حوثی گروپ نے جنوبی صوبوں عدن اور لحج میں سعودی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات سے قبل ایک…