پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران کو رسومات کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے
ریاست ڈکوٹا میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران اور امریکا کے حالیہ تعلقات اور مذاکراتی عمل پر اہم گفتگو کی۔اپنے خطاب میں ٹرمپ نے امریکی طاقت اور فوجی برتری کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکا نے وینزویلا کو 1 دن میں شکست دی اور ایران کو بھی سخت نقصان پہنچایا جس کے بعد ایران اب مذاکرات کا خواہاں ہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور سوگ کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے، جس کے بعد مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں سے روکا گیا تھا
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قیادت اس وقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور وہ نئی ڈیل کے لیے سخت بے چین ہیںواضح رہے کہ ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز تہران کی مصلیٰ مسجد اور اس سے ملحقہ شاہراہوں پر ہو گیا ہے۔
