اردو نیوز اپڈیٹس

انڈیا نے پاکستان میں چھ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے متعدد مقامات پر کیے گئے انڈین حملوں کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتا رہے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق اِن اموات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:
صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین برس کی دو بچیاں، سات خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ اس واقعے میں 37 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں نو خواتین اور 28 مرد ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد کے قریب واقع مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اموات ہوئیں جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، جس سے 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا ہلاک ہوئے۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک ماں اور بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں مسجد ام القرہ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تین مرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہے۔ پنجاب کے شہروں سیالکوٹ اور شکر گڑھ میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق اسی دورانیے میں لائن آف کنٹرول پر انڈیا کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں پانچ سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے…

10 hours ago

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت…

10 hours ago

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا عبد العلیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے…

10 hours ago

آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو…

10 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلہ دیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے…

10 hours ago