اردو نیوز اپڈیٹس

انڈیا نے پاکستان میں چھ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ
چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے متعدد مقامات پر کیے گئے انڈین حملوں کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتا رہے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق اِن اموات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:
صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے ہیں۔ مرنے والوں میں تین برس کی دو بچیاں، سات خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔ اس واقعے میں 37 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں نو خواتین اور 28 مرد ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر مظفر آباد کے قریب واقع مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین اموات ہوئیں جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، جس سے 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا ہلاک ہوئے۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک ماں اور بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں مسجد ام القرہ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں تین مرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زخمی ہے۔ پنجاب کے شہروں سیالکوٹ اور شکر گڑھ میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق اسی دورانیے میں لائن آف کنٹرول پر انڈیا کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں پانچ سال کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بھارت خفیہ کارروائیوں پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں امن و…

7 hours ago

نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ امن و استحکام کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ…

7 hours ago

محرم کا پہلا عشرہ غیر معمولی خدمات پر تمام سکیورٹی اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم کے پہلے…

7 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نےننکانہ صاحب کی عوام کو خوشخبری سُنا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ننکانہ صاحب کے عوام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے…

7 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کی نوکریوں سے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقیوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری…

7 hours ago

حکومت کا ملک سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلیے بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے ملک سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کے…

7 hours ago