اردو نیوز اپڈیٹس

اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کا جز ہے مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں، نواسہ رسولﷺ کی جدوجہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کا جز ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے اصول اور ایمان باقی ہیں، شہادت حسینؓ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسنؓ اور حسینؓ حضرت محمدﷺ کے دو پھول ہیں، حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد کا بنیادی ہدف ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف سینہ سپر ہونے کے شعور کو بیدار کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی تاریخ عالم کا درخشاں باب ہے، شہدا کربلا کی یاد تاابد مظلوم قوموں کو حوصلہ اور ولولہ عطا کرتی رہے گی ، مٹانے والے خود مٹ گئے، حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھی ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے۔ مریم نواز نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی صدائے انقلاب ہر دور میں بلند ہوتی رہی ہے اور ہوتی رہے گی ، نواسہ رسولﷺ کی جدوجہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج یوم عاشور پر ہمیں حضرت امام حسینؓ کی درخشاں تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہونے کا اعادہ بھی کرنا ہے، واقعہ کربلا حق گوئی اورظلم کے خلاف آواز کی جرات کی ترغیب دیتا ہے، محرم الحرام ہمیں انفرادی اصلاح، اجتماعی فلاح اور باہمی اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

12 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

12 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

12 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

12 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

12 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

13 hours ago