پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی فوج نے پیر کے روز ایران کے لارک جزیرے پر موجود دو راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے. جس کے جواب میں پاسدارانِ انقلاب نے اردن میں موجود امریکی اڈے پر میزائل داغ دیے۔ پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملے میں متعدد اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق ایرانی فورسز عالمی تجارتی راستے آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگیں بچھانے اور راکٹ داغنے کی تیاری کر رہی تھیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے فوری خطرے کے پیشِ نظر ایرانی فورسز کے خلاف محدود اور ہدف بندی پر مبنی کارروائی کی ہے۔تاہم اس حملے کے فوری بعد ایران نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں اور خاص طور پر موفق السلطی ایئر بیس کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔اردن کی مسلح افواج اور امریکی سیکیورٹی حکام کے مطابق اردن کے دفاعی نظام نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے اکثر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا اور اس جوابی کارروائی میں کسی امریکی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ ایران کے اہم توانائی مرکز خارگ آئی لینڈ کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے.جس سے ایران کی تیل کی برآمدات کو بڑا دھچکا لگے گا۔تاہم میڈیا کی جانب سے وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ کے تجزیے کے بعد اسے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا اور پاسدارانِ انقلاب نے اپنے حملوں میں امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے دشمن کو مزید جواب اور سزا دی جائے گی۔امریکی وزارتِ خزانہ کے سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی انتظامیہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے بینکوں کو ہدف بنا رہی ہے اور ہر ہفتے نئی ثانوی پابندیاں عائد کی جائیں گی .تا کہ ایران کو مالی معاونت فراہم کرنے والے عالمی مالیاتی نظام سے الگ کیا جا سکے۔اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ہم بینکوں سے شروعات کر رہے ہیں اور انہیں واضح بتا رہے ہیں کہ ایرانی رقم رکھنا اور اس حکومت کی مدد کرنا ہرگز قابلِ قبول نہیں۔اس تمام تر کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں، کیونکہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک پانچواں حصہ اسی اہم سمندری راستے آبنائے ہرمز سے ہو کر گزرتا ہے۔جہاز رانی کے اعداد و شمار کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ عُمان کے قریب ایک آئل ٹینکر سے نا معلوم پروجیکٹائل ٹکرانے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ایران کے مطابق امریکی حملوں کا مقصد ایران کو نقصان پہنچانا تھا لیکن ان کی مسلح افواج ہر سطح پر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے کو باضابطہ طور…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں عوامی سہولت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے رات کے اوقات میں بجلی کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا اہم…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا…